جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹندولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
انگلینڈ کے کپتان اور تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا۔
جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 68ویں مرتبہ ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
سچن ٹنڈولکر نے اپنے 200 ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں 68 نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 119 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنائے تھے جس میں 51 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
تاہم جو روٹ نے سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کا یہ ہدف سچن ٹنڈولکر سے کہیں کم میچز یعنی 167 میچز میں حاصل کر کے دنیا کو حیران کردیا جبکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے طویل فارمیٹ 41 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔
جو روٹ اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی تیزی سے اوپر آ رہے ہیں اور کئی سابق کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
اس تاریخی کارکردگی کے بعد کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ جو روٹ جس فارم میں ہیں، وہ عنقریب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ بھی توڑنے سکتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.