ایران پاکستان تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات موجودہ دور میں بہترین سطح پر ہیں، جبکہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے لیے اہم سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کو اہمیت دیتا ہے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گا۔
امریکی پابندیوں سے متعلق سوال پر ایرانی ترجمان نے کہا کہ تہران امریکا کی جانب سے عائد کیے جانے والے اقتصادی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق ایران امریکی اقتصادی پابندیوں کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی بھی تہران کا دورہ کریں گے۔ ان کے مطابق دورے کے دوران خطے میں امن و استحکام، باہمی تعلقات اور آبنائے ہرمز سے متعلق ساحلی ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کو آگے بڑھانے پر گفتگو ہوگی۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران کو مکہ معاہدے میں شمولیت کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ دعوت موصول نہیں ہوئی۔
ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں میں تعاون اور مسلسل رابطوں کے باعث تاریخی طور پر مضبوط مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔
PNP
Comments are closed.