ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے دبئی روانہ ہو گئی۔
ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم فاطمہ ثناء کی قیادت میں دبئی پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی جبکہ کل پہلا تربیتی سیشن ہوگا۔
ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں روانگی سے قبل قومی ویمن ٹیم نے تربیتی کیمپ میں شرکت کی جہاں کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ٹیم نے بوائز ٹیم کے ساتھ متعدد پریکٹس میچز بھی کھیلے۔
پاکستان ویمن ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا گروپ میچ 1 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔
قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔
PNP
Comments are closed.