by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چھٹا وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ افغان کلب نے جیت لیا

افغان فٹبال کلب چمن نے چھٹا آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فائنل میں افغان فٹبال کلب چمن نے اے کے فٹبال کلب کوئٹہ کو سنسنی خیز مقابلے کےبعد 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی عالمگیر غازی فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اے کے فٹبال کلب کے محمد اختر کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔

محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کوئٹہ میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فاتح افغان کلب چمن کی جانب سے کبیرخان اورعالمگیر غازی نے 1،1 گول کیا۔

ٹورنامنٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں مسلم کلب نے افغان اسپورٹس کوئٹہ کو پنالٹی ککس پر ہرایا۔

اس موقع مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پورے بلوچستان میں کھیلوں کے میدان آباد رہیں گے، اس طرح کے فٹبال ٹورنامنٹ دیگر اضلاع میں بھی کرائیں گے، بلوچستان کو اسی طرح کے رنگارنگ فیسٹیول دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالات ٹھیک نہیں ہیں، مگر اس کے باوجود اپنے کھیل کے میدان آباد کر رہے ہیں۔

ایونٹ کے اختتا پر فاتح، رنرز اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، ٹورنامنٹ کی فاتح کو 30 لاکھ اور رنرز اپ ٹیم کو 15 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنےوالی ٹیم کو 5 لاکھ روپے ملے، اختتامی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہر کیا گیا۔



PNP

Comments are closed.