لاہور،4افراد نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
لاہور (پی این پی)لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں 4افراد نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،
پولیس نے 2ملزمان گرفتار کر لیے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے چار افراد پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان حمزہ اور قمر عباس عرف بودی کو گرفتار کرلیا۔ مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کی جانب سے واقعے کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.