کراچی (پی این پی) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کورنگی نمبر 5 فلائی اوور کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے کہا بڑی بڑی اسکیموں پر کام کرکے حکومت نے عوام پر کوئی احسان نہیں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا جذبہ عوام کی خدمت کرنا ہے اور ہم اسی جذبے کے تحت اپنا کام کررہے ہیں۔ صحت کی سہولیات کے لیے انڈس اسپتال کا سب سے بڑا ڈونر سندھ حکومت ہے۔ اس خطے کا سب سے بڑا آٹزم سینٹر کورنگی شاہراہ بھٹو میں تعمیر کیا جارہا ہے، جس کا نام ’انکلوژیو سٹی‘ رکھا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انڈسٹریل ایریا میں دیے گئے فنڈز کے حوالے سے صنعتوں کے مالکان قابل احترام ہیں۔ چیئرمین کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ نے صنعتی علاقوں کو فنڈز دیے تاکہ وہاں بہتری آئے اور روزگار کے مواقع بڑھیں۔ کورنگی اور لانڈھی کے 2 انڈسٹریل ایریاز کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب روپے دیے گئے ہیں۔ ان فنڈز کا مقصد صنعتی علاقوں میں بہتری لانا اور روزگار میں اضافہ کرنا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا اور بلاول بھٹو زرداری بھی اسی نعرے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور یہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔میئر کراچی ہوں یا وزیراعلیٰ سندھ، وہ میڈیا اور پروٹوکول کے بغیر بھی رات گئے کراچی کا دورہ کرتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.