by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد کردی گئی

 لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کے خلاف اپیل پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے مسترد کردی۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے پر پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل کی تھی۔

تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل کی سماعت کی اور فریقین کا موقف سنا، پروفیسر جاوید ملک ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی نے اپیل کی سماعت کی۔

کمیٹی نے میچ ریفری روشن ماہنامہ کا فیصلہ برقرار رکھا، میچ ریفری روشن ماہنامہ نے بال کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان پر دو میچز کی پابندی عائد کی تھی، فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ وہ دونوں میچز نہیں کھیل سکتے۔

 پی سی بی کا کہنا تھا کہ فخر نے لیول تھری کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی تھی۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کے میچ میں کراچی کنگز کی بیٹنگ کے دوران لاہور قلندرز کے کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا تھا۔ آن فیلڈ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینالٹی کا جرمانہ عائد کیا تھی اور آخری اوور سے قبل گیند تبدیل کر دی تھی۔



PNP

Comments are closed.