کراچی ( پی این پی ) کراچی میں ترکیہ اور بنگلہ دیش سے آئے غیر ملکی مہمانوں کو لوٹنے میں ملوث ایک ملزم گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ملزم کی گرفتاری لیاری عثمان آباد میں پولیس مقابلے کے بعد عمل میں آئی۔
خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے ملزمان نے 9 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے آئے افراد کو ڈرا دھمکا کر 52 ہزار 500 بنگلہ دیشی ٹکا لوٹ لیا۔
11 اکتوبر کو انہی ملزمان نے ترکیہ سے آئے 2 افراد سے 2 ہزار امریکی ڈالرز لوٹ لیے تھے۔
PNP
Comments are closed.