by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی آئی اے ایئرہوسٹس کے سامان سے نان کسٹم پیڈ موبائلز برآمد انتظامیہ نے معطل کردیا

کراچی (پی این پی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نان کسٹم پیڈ موبائل فونز اور سمارٹ واچز برآمد ہونے کے معاملے پر قومی ایئرلائن انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان کو معطل کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل فضائی میزبان سمیرا آفتاب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پرواز PK-784 کے ذریعے کراچی پہنچی تھی، جہاں ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران اس کے سامان سے غیر قانونی طور پر لائے جانے والے اسمارٹ فونز اور جدید سمارٹ واچز برآمد ہوئی تھیں۔ واقعے کے فوراً بعد قومی ایئرلائن کے شعبہ ویجیلنس نے تمام شواہد اور تفصیلات پر مبنی جامع رپورٹ پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسورس کو فراہم کی تھی۔

انتظامیہ نے ویجیلنس رپورٹ کی روشنی میں ایئر ہوسٹس سمیرا آفتاب کو فوری طور پر عہدے سے معطل کر دیا ہے اور واقعے کی مکمل و شفاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔



PNP

Comments are closed.