by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شہر قائد میں کمسن لڑکا نالے میں گر کر جاں بحق

کراچی (پی این پی) شہر قائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن قائمخانی کالونی میں کمسن لڑکا نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ، علاقہ مکین اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خوروں نے سخت جدوجہد کے بعد نالے میں گرنے والے کمسن لڑکے 4 سالہ بیمان ولد رحمت شاہ کی لاش کو تلاش کر کے باہر نکال لیا۔

جسے بعدازاں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ورثا اپنے گھر لے گئے۔



PNP

Comments are closed.