1200 دکانوں کے مالکان کو ریلیف نہیں دیا گیا: صدر گل پلازہ اونرز ایسوسی ایشن
گل پلازہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر یعقوب ساند نے کہا ہے کہ تنویر پاستا نے کراچی چیمبر کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے غلط بریفنگ دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یعقوب ساند کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کی مالیت 200 ارب روپے تھی۔ 8 مہینے گزر چکے، عمارت کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ پلازہ کی 1200 دکانوں کے مالکان کو ریلیف نہیں دیا گیا۔
یعقوب ساند کا کہنا تھا کہ تنویر پاستا نے کراچی چیمبر کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے غلط بریفنگ دی۔ کراچی چیمبر کے ذریعے 8.5 ارب روپے درست پلاننگ سے تقسیم نہیں کیے گئے۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری عارف قادری کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کے دکان مالکان کو بھی معاوضہ ادا کیا جائے۔ سندھ حکومت گل پلازہ کی تعمیر کا ٹائم ٹیبل فراہم کرے۔
PNP
Comments are closed.