by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نویں جماعت میں ناکامی پر 16 سالہ طالبہ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور( پی این پی)بادامی باغ کے علاقے میں نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر 16 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ۔

متوفیہ کی شناخت 16 سالہ نور فاطمہ کے نام سے ہوئی جس نے نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی کے بعد مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کر دی ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاش ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔

PNP

Comments are closed.