by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران پر امریکی حملے ،دبئی ایئرپورٹ سے یومیہ پروازوں کی تعداد میں نمایاں کمی

ایران پر امریکا کے تازہ حملوں کے بعد دبئی ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں یومیہ پروازوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق جنگ سے قبل دبئی ایئرپورٹ سے روزانہ اوسطاً تقریباً 1250 پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں، جبکہ رواں ہفتے یہ تعداد کم ہوکر تقریباً 1050 تک پہنچ گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایک دو مرتبہ دبئی ایئرپورٹ پر روزانہ 1090 کے قریب پروازیں بھی آپریٹ ہوئیں، تاہم ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے اعداد و شمار کے مطابق 31 اگست کو دبئی ایئرپورٹ کے لیے 945 پروازیں آپریٹ ہوئیں، یکم ستمبر کو یہ تعداد 984 جبکہ 2 ستمبر کو 985 پروازیں ریکارڈ کی گئیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ سے پہلے کے معمول کے مقابلے میں دبئی کی فضائی سرگرمی میں تقریباً 100 سے زائد پروازوں کی روزانہ کمی واقع ہوئی ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں فضائی سفر اور پروازوں کے شیڈول پر مسلسل اثرات مرتب ہورہے ہیں، جبکہ دبئی ایئرپورٹ خطے کے اہم فضائی مراکز میں شامل ہونے کے باعث اس صورتحال سے براہ راست متاثر ہورہا ہے۔

PNP

Comments are closed.