وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ دھرنا دے دیا، پولیس نے اڈیالہ روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو مکمل سیل کردیا۔
سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالا روڈ فیکڑی ناکے پر پہنچے، علیمہ خان بھی بہنوں کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود تھیں، بعد ازاں دھرنا دینے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی صحت سے متعلق ہمیں تشویش ہے، ہم اپنالائحہ عمل بنائیں گے،حکومت کو مجبور کریں گے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام لیڈرشپ اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ایک ساتھ بیٹھتی ہیں تو ہمارے لیے بہت آسانی ہوگی، ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو ان کا کام ختم، پھر میرا کام ہے، پھر میں جانوں اور میرا کام جانے، لیکن موقف ایک ہی ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا، شاہد خٹک، نعیم حیدر پنجوتھا، نیاز اللّٰہ نیازی و دیگر کارکنان موجود تھے، پولیس کی بھاری نفری اڈیالا روڈ پر مختلف مقامات پر موجود تھی۔
PNP
Comments are closed.