by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے بیان پر سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا رد عمل آ گیا

کراچی ( پی این پی ) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے بیان پر سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا رد عمل آ گیا ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے بیان پر ردعمل میں سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ زبان برداشت نہیں کریں گے، مراد علی شاہ کا خطاب سندھ کے کروڑوں عوام کے حقوق کا ترجمان تھا۔وفاقی وزرا ءسندھ کے آئینی اور جغرافیائی حقوق پر سیاست بند کریں، سندھ اسمبلی اور قائد ایوان کو مفادات کے تحفظ کا آئینی اختیار حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہمیشہ آئین کی پاسداری اور وفاق کی مضبوطی کی بات کی۔ وفاقی وزراء سندھ دشمنی پر مبنی بیانات سے نفرتیں پھیلانے سے باز رہیں۔

سعدیہ جاوید عباسی نے مزید کہا کہ سندھ کی دھرتی کی تقسیم یا نقصان کی کسی بھی بات پر خاموش نہیں رہیں گے۔ وفاقی حکومت ملک کے اصل معاشی و عوامی مسائل پر توجہ دے۔



PNP

Comments are closed.