by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہر پارٹی میں جاگیردار موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان

کراچی(پی این پی)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہر پارٹی میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے پاکستان میں سیاست کی نرسری بند ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کو سندھ حکومت کی جانب سے گرانٹ نہیں دی جاتی، جامعہ کا انفرا سٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں پہلے 125 پوائنٹس چلتے تھے، ٹاؤنز اگلے سال یونیورسٹی کے لیے 10 مزید پوائنٹس تیار کر کے دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤنز کے پاس کسی چیز کا اختیار نہیں، تعلیم قومی ایجنڈا ہے اس پر آواز بلند کرنی ہو گی۔

امیرِ حماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ پیٹرول کے ایک لیٹر پر 80 روپے لیوی دیتے ہیں۔



PNP

Comments are closed.