غزہ(نیوزڈیسک)فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کو اسرائیلی فوجی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البیرہ میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ٹی وی کے مطابق اس روز جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کم از کم 28 افراد شہیدہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل بمباری اور محاصرے کی وجہ سے خان یونس میں واقع ناصر اسپتال کی انتظامیہ نے اسپتال میں بجلی کی مکمل بندش کا اعلان کیا۔
مقامی وقت کے مطابق 26 تاریخ کو، ہیگ، نیدرلینڈز میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کے اس الزام کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں “نسل کشی” کی ہے ، پر ایک فیصلہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق عدالت کی جیوری نے اسرائیل کے خلاف ہنگامی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ نسل کشی کو روکنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کرے اور انسانی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ اسرائیل کو ایک ماہ میں عدالت میں رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔