کراچی میں اے ٹی ایم میں مدد کے بہانے نوسربازوں نے شہری کا پن کوڈ دیکھ لیا، اکاؤنٹ سے 29 ہزار نکل گئے
کراچی (پی این پی) شہر قائد میں اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے میں مدد کے بہانے شہری کو لوٹ لیا گیا ہے۔
واقعہ چند روز قبل گلستان جوہر کے نجی بینک کے اے ٹی ایم میں پیش آیا جہاں پہلے شہری کوکہا گیا کہ پیسے نکلوانے میں مدد کرو۔ رقم نہ نکلی تو نوجوان نے اپنا کارڈ چیک کیا اسی دوران پن نمبر نوسربازوں نے دیکھ لیا، نوجوان کو ایسا ظاہر کیا گیا کہ اس کا کارڈ مشین میں لاک ہوگیا ہے جب نوجوان چلا گیا تو کچھ دیر بعد ہی اکاؤنٹ سے 29 ہزار روپے نکال لیے گئے۔
گروہ کی صورت میں کام کرنے والے نوسربازوں کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے جبکہ پولیس نے شارع فیصل تھانے میں چوری اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
PNP
Comments are closed.