by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران میں ہمارے 19 فوجی مارے گئے ، مگر یہ کوئی بڑی بات نہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں کارروائی میں ہمارے19 فوجی مارے گئے ہیں۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگ ایران جنگ کو جنگ نہیں کہتے۔ میں ایران سے جنگ کو فوجی تنازع کہتا ہوں، یہ فوجی تنازع ہمارے لیے معمولی بات ہے کوئی بڑی چیز نہیں، یہ فوجی تنازع ہمارے لیے چھوٹے آلووں جیسا یعنی معمولی بات ہے، کوئی بڑی چیز نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے وینزویلا میں کارروائی کی اور ہم نے ایران میں بھی کارروائی کی، وینزویلا میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران پر ’’وقفے وقفے سے حملے‘‘ کر رہا ہے، لیکن اس وقت ہم جنگ نہیں لڑ رہے۔جب ایک صحافی نے ایران کے خلاف جنگ کو ’’معمولی معاملہ‘‘ قرار دینے پر سوال اٹھایا، جبکہ اس جنگ میں 19 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، تو ٹرمپ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی جنگ کا موازنہ ویتنام اور افغانستان کی طویل جنگوں سے کیا، جو کئی سال تک جاری رہیں۔

انہوں نے کہا، اسے آپ جو بھی نام دیں، یہ اہم نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم نے بڑی کامیابی حاصل کی اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا۔

PNP

Comments are closed.