دہشت گردی پر سیاست چمکانا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، شفیع جان
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے حساس معاملے پر سیاست چمکانا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کیا۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو معلوم ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک صوبے کی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے یونین کونسل کا الیکشن نہیں لڑا، وہ دہشت گردی پر بھاشن دے رہی ہیں۔
اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ پنجاب کو پڑوسی ملک سے نہیں ، دیگر صوبوں سے آنے والی دہشت گردی سے خطرہ ہے۔
PNP
Comments are closed.