دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایم آئی ایمریٹس نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دبئی کیپٹلز کو سات رنز سے شکست دے دی۔ جونی بیئرسٹو کی نصف سنچری اور راشد خان کی فیصلہ کن بولنگ نے ایم آئی ایمریٹس کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ جواب میں دبئی کیپٹلز کی ٹیم 20 اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ راشد خان نے 14 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔اس فتح کے بعد ایم آئی ایمریٹس کے پوائنٹس چھ ہو گئے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ دبئی کیپٹلز ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو گئی۔میچ کے اختتام پر راشد خان کو عمدہ بولنگ اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان