بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکاروں کی نسلیں کام کر رہی ہیں جیسے راج کپور، انیل کپور، مہیش بھٹ وغیرہ۔ ان کے بچے اور پھر ان کی اگلی نسل بھی اب فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر اداکار اقربا پروری جیسی تنقید کی سرخیوں کا شکار بنتے رہتے ہیں۔
عامر خان کے بیٹے جنید خان اب تک سرخیوں سے دور رہے ہیں، لیکن حال ہی میں انہوں نے اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جب ایک شوٹ سے ان کی کچھ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
رواں ہفتے کے شروع میں مشہور فوٹوگرافر اویناش گواریکر نے اپنےانسٹا ہینڈل پر جنید خان کی ایک حالیہ فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی تھی جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔
جنید خان اپنے ڈیبیو سے قبل گلیمر کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ’وہ اقربا پروری نہیں بلکہ ایک طرح کی بیوقوفی ہے کہ آپ اس کو لے رہے ہو جو کام ٹھیک نہیں جانتا اور اس کو چھوڑ رہے ہو جو کام جانتا ہے، میں اسے اقربا پروری نہیں بولتا بلکہ اسے بیوقوفی کہتا ہوں۔‘
عامر خان نے اپنی بہن نگہت خان ہیگڈے کے بارے میں بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ ٹی وی کی اداکارہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں یقین سے کہتا ہوں کوئی نہیں جانتا ہوگا کہ وہ میری بہن ہیں یہاں تک کہ کسی نے آج تک اسے کاسٹ بھی نہیں کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میرا بیٹا جنید جس نے ابھی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اس سے پہلے وہ 15 دفعہ مسترد ہوچکا تھا، اس نے تھیٹر سے اداکاری سیکھی اور اس کے بعد وہ الگ الگ جگہوں پر کام مانگنے گیا، اس نے مجھ سے کام نہیں مانگا اور نہ ہی میں نے کہا کہ میں کام دوں گا ۔‘
عامر نے بتایا کہ ’وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر کے آفس کے چکر لگاتا آڈیشن دیتا اور وہاں انتظار کرتا وہ فیل ہوجاتا تھا اور بالآخر اسے ایک رول مل گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اگر میں چاہتا تو اس کے لئے فون کرسکتا تھا لیکن میرا یہ یقین ہے کہ اگر آپ کو کام آتا ہے تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا، لیکن اگر آپ کام نہیں جانتے تو آپ کتنا ہی ہاتھ پاؤں مار لیں کچھ نہیں ہوگا بھلے آپ کسی کے بیٹے ہیں یا کسی کی بیٹی ہیں۔‘
30 سالہ جنید خان عامر اور ان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے بیٹے ہیں۔ جنید خان آدتیہ چوپڑا کی یش راج فلمز کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم ’دی مہاراجا‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی دوسری فلم بھی سائن کی ہے جس میں وہ سائی پلوی کے ساتھ نظر آئیں گے۔
Trending
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔