by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور: حماد اظہر کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر کر دی گئی

حماد اظہر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی پولیس کی جانب سے باقاعدہ گرفتاری ظاہر کر دی گئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر لاہور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے، وہ 3 سال سے روپوش تھے۔

ترجمان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے حماد اظہر کو گرفتار کر لیا ہے، ان کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان انسدادِ دہشت گری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے حراست میں لے کر لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔



PNP

Comments are closed.