نئی دہلی میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک، متعدد طلبہ کے دبے ہونے کا خدشہ
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے، متعدد طلبہ کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
دہلی کے علاقے ستیہ نکیتن میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت(ہاسٹل) اچانک منہدم ہوئی ، 6 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے وقت عمارت میں دو سے چار درجن افراد موجود تھے، ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاسٹل میں زیادہ تر طلبہ رہائش پذیر تھے، ملبے تلے 25 سے 30 بچوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
عمارت اتوار کو دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے اچانک زمین بوس ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 12 افراد کو نکالاہے، جن میں 6 جاں بحق اور 6 زخمی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم ہے، ۔ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ عمارت کے بیسمنٹ میں پانی جمع ہونے اور جاری مرمتی کام کے باعث عمارت کی بنیاد کمزور ہونے کا امکان ہے، تاہم حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
یسکیو حکام کے مطابق عمارت کا تقریباً 80 فیصد ملبہ ہٹایا جاچکا ہے، بیسمنٹ کا ملبہ باقی ہے۔ بعض طلبہ کے ملبے تلے سے مدد کے لیے فون کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
عینی شاہد نے بتایا کہ عمارت گرنے کی آواز زلزلے جیسی تھی، ہر طرف دھواں اور گرد پھیل گئی تھی اور اس کے بعد ملبے تلے دبے طلبہ کی جانب سے ’’ہمیں بچاؤ‘‘ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔
حکام نے احتیاطی تدبیر کے طور پر ملحقہ عمارت خالی کرا لی ہے۔ پولیس نے عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے حالیہ مرمتی یا کھدائی کے کام سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خستہ حال عمارت تقریباً 50 سال پرانی تھی۔ متاثرین کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمارت حکام کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث منہدم ہوئی۔
PNP
Comments are closed.