by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فری ہیلپ لائن اور ائرپورٹس پر ” فسلیٹیشن ڈیسک ” بھی قائم کریں گے، مصطفیٰ ملک

اورسیز پاکستانیز کے تمام مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گےمصطفیٰ ملک کی سہیل خاور سہیل کے ظہرنہ میں گفتگو

0

 

اسلام آباد: وزارت اوورسیز پاکستانیز ہیومن ریسورسز و وزارت مذہبی امور بین المذایب ہم آینگی کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فری ہیلپ لائن اور ائرپورٹس پر ” فسلیٹیشن ڈیسک ” بھی قائم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے UAE میں ممتاز صحافی سہیل خاور اور ملک تنویر اعوان کی جانب سے منعقدہ ظہرانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،_

جس میں روزنامہ جنگ اسلام آباد کے بیورو چیف حافظ طاھر خلیل، او پی ایف کے سابق ایم ڈی حبیب الرحمن خان ،صغیر چوھدری، فاروق فیصل خان ،سہیل اقبال ،مظہر برلاس ،نثار علی خان ،چوھدری شفقت اللہ ،متین طاھر ،عثمان اکرم باجوہ ،سہیل خاور ،اویس یوسف زئی، بلال شیخ، فیاض محمود چوھدری ،آصف نوید ،اسد ملک سمیت مختلف شعبہ زندگی کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی،سہیل خاور اور تنویر اعوان نے غلام مصطفی ملک کی تقرری پر مبارک باد اور گلدستہ پیش کیا مصطفیٰ ملک نے کہا کہ اورسیز پاکستانیز کے تمام مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،خصوصی عدالتوں کا قیام نیب اور او پی ایف کے مابین MOU چوھدری سالک حسین کا بڑا کارنامہ ہےمصطفیٰ ملک نے کہا کہ اورسیز پاکستانیز پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے میں اھم رول ہے،سمندر پار پاکستانیز کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لئے قانون سازی ایک تاریخی قدم ہے

مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ چوہدری سالک حسین کرپشن فری حج کے لیے کوشاں ہیں،کوشش ہے خطے میں سب سے سستا حج پاکستان کا ہو،وزارت مذہبی امور میں مفت حج کا تصور ختم کیا،خدام الحجاج کا انتخاب صرف میرٹ پر کیا جا رہا ہے،سفارش کلچر کے خاتمے کی ابتداء وزارت مذہبی امور سے کی اب دوسرے بھی پیروی کریں

حافظ طاھر خلیل نے کہا کہ اورسیز پاکستانیز پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے میں اھم رول ھے ان کے بے شمار مسائل ھیں، خصوصا اداروں کی مدد سے غیر قانونی طور پر انسانی اسمگلنگ ھو رھی ھے اس کا سدباب ھونا چاھیے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.