بلاول خوش آمدید کہتے ہیں، لیکن اس کے باوجود راستے بند اور کارکن گرفتار کیے جاتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ ان کی بات نہیں مانتا یا بلاول منافقت کر رہے ہیں، سہیل آفریدی
کراچی (پی این پی) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے پنجاب کی جعلی وزیراعلی بیان دیتی ہے کہ اسے انڈیا سے خطرہ نہیں پاکستان کے تین صوبوں سے خطرہ ہے، ایسا بیان ہم نے دیا ہوتا تو ایف آئی آر ہو جاتی۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریاست پاکستان کا بیانیہ ہے کہ پاکستان میں انڈیا دہشتگردی کروا رہا ہے اور ان کی مسلط کردہ جعلی وزیراعلی کہتی کہ انڈیا سے کوئی خطرہ نہیں ۔ہم اگر افغانستان یا ایران کی بات کرتے تو ریاست کہتی کہ افغانستان چلے جاؤ ایران چلے جاؤ تو کیا اب اسے بھی انڈیا بھیجیں گے؟ ان کی تو انڈیا میں دوستیاں ہیں کاروبار ہیں۔ ان کو نہیں کہیں گہ کیونکہ وہ لاڈلے ہیں دونوں خاندان لاڈلے ہیں کبھی باپ کبھی بیٹا کبھی بھتیجی دوسری جانب کبھی نانا کبھی بیٹی کبھی نواسا باریاں دی جاتی ہیں ، خیبرپختونخوا میں دیکھو میں ایک عام ورکر ہوں عمران خان کا رشتہ دار نہیں لیکن وزیراعلی بنا ہوں، یہ صرف عمران خان کرسکتا ہے، اپنے ورکر کو ایسی پوسٹ پر بٹھاسکتاہے۔
وزیراعلی سہیل آفریدی نے مزید کہا سندھ کی عوام نے ہمارے ساتھ محبت کا اظہار کیا، بہترین استقبال کیا اور ظلم، جبر و فسطائیت کا مقابلہ کیا۔ میں دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سندھ کی اس محبت و عزت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سندھ کی عوام جتنی بہادر، جرت مند، اخلاق والی اور غیرت مند ہیں، ان کی بدقسمتی ہے کہ ان پر اتنے ہی بے غیرت حکمران مسلط ہیں۔ ایک طرف بلاول صاحب خوش آمدید کہتے ہیں، دوسری طرف راستوں میں کھڈے کھودے جاتے، کنٹینر رکھے جاتے، کراچی میں ہمارے ورکرز گرفتار کیے جاتے ہیں ، سڑک پر ہماری بہن اور ماں کی بے توقیری کی جاتی ہے اور صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کے راستے بند کیے جاتے ہیں۔ یا تو بلاول کا وزیرِ اعلیٰ ان کی بات نہیں مانتا یا بلاول منافقت کر رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.