by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرسن انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کے اسپیشلسٹ مینٹور مقرر

فوٹو: فائل

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن کو انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کا اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔ 

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کیون پیٹرسن انگلینڈ وائٹ بال ٹیم کے اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کیے گئے ہیں۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ کیون پیٹرسن اگلے سال آئی سی سی ورلڈکپ کے سلسلے میں ٹیم کی تیاری کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کیون پیٹرسن برینڈن میک کلم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کیون پیٹرسن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں میں ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پیٹرسن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کےلیے انگلینڈ ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد دوبارہ انگلینڈ کا یونیفارم پہننا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ برینڈن میک کلم کے تھنک ٹینک میں شامل ہونا ایک شاندار موقع ہے۔



PNP

Comments are closed.