by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ویمنز ایشیا کپ: فاطمہ ثنا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار، جرمانہ عائد

فوٹو: سوشل میڈیا

ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کپتان پاکستان ٹیم فاطمہ ثنا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی ہیں۔ 

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثناء نے بھارت کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔ 

بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء نے پویلین کی جانب اشارہ کیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثناء نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جبکہ خلاف ورزی پر فاطمہ ثنا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.