پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے بطور بلے باز برمنگھم کا ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ اب تک ایک کامیاب میدان رہا ہے، جہاں وہ ون ڈے کرکٹ میں 2 سنچری اننگز کھیل چکے ہیں۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے برمنگھم میں 4 ون ڈے میں 2 سنچریوں کیساتھ 298 رنز بنائے ہیں۔2019 آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 101 ناٹ آؤٹ اور جولائی 2021 میں میزبان انگلینڈ کے خلاف 158رنز کی باری بطور کپتان کھیل چکے ہیں۔
اس میچ میں پاکستان کی طرف سے 331/9 کے جواب میں انگلینڈ نے 2 اوورز پہلے ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا تھا۔
پاکستان ٹیم کے ایک بار پھر کپتان بننے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز بابر اعظم ان دنوں اپنی ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری اننگز کے حوالے خاصے پریشان ہیں، وجہ ان کی مسلسل 38 اننگز ہیں، جو بغیر سنچری اننگز کے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کھیلے ہیں۔
بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری سنچری دسمبر 2022 میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی تھی، جہاں انہوں نے 280 گیندیں کھیل کر 161 رنز بنائے تھے۔ تب سے لے کر اب تک انگلینڈ کے مقابلے پر لارڈز ٹیسٹ جہاں وہ پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 38 اننگز اور 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ جہاں وہ تین ہندسوں کی باری کھیلنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔
15 اکتوبر 1992 کو لاہور میں پیدا ہونیوالے بابر اعظم جن کا بطور کپتان لارڈز میں 23 واں ٹیسٹ ہے۔ انہوں نے اکتوبر 2016 میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں پہلا ٹیسٹ دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ تھا، جہاں اظہر علی نے ناٹ آؤٹ 302 رنز کیساتھ پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، جس نے ڈے اینڈ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنائی۔
بابر اعظم جنہوں نے 65 ٹیسٹ میچز کی 120 اننگز میں اب تک 43.00 کی اوسط سے 4688 رنز 9 سنچریوں کی مدد سے بنائے ہیں۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری کے لیے 16 ٹیسٹ اور 32 اننگز کا انتظار کرنا پڑا تھا، جب انہوں نے نومبر 2018 میں دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 263 گیندوں پر ناٹ آوٹ 127 رنز بنائے تھے۔
PNP
Comments are closed.