by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان

اسلام آباد (پی این پی) سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے حوالے سے یکساں پالیسی تشکیل دینے میں کامیابی نہیں مل سکی، جبکہ اسکولوں سے باہر موجود بچوں کی بڑی تعداد بدستور ایک سنگین چیلنج ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب کے دوران تقریباً 20 ہزار اسکولوں کی چار دیواری متاثر ہوئی، تاہم ان اداروں کی بحالی کے لیے مزید وسائل درکار ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں تعلیم کے شعبے پر انتہائی کم اخراجات کیے جاتے ہیں۔

سردار شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے ذریعے تعلیمی مراکز کے لیے مناسب فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ تعلیمی مراکز کے ذریعے تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ان مراکز کو چلانے کے اخراجات بھی پہلے کی نسبت بڑھ گئے ہیں، جس سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

PNP

Comments are closed.