by Rao Imran Suleman
Rao Nama

1 سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کیے، برآمدات میں اضافے کےلیے تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

وزیراعظم نے صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات سے گفتگو میں مزید کہا کہ بجٹ سے پہلے بھی صنعتکاروں سے مشاورت کی گئی، مشکل حالات کے باوجود بنیادی اصلاحات کی گئیں۔

تاجربرادری کے وفد نے کہا کہ مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے، معیشت کےلیے فائدہ مند ہوگا، مشاورتی عمل پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔



PNP

Comments are closed.