راولپنڈی،جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد
راولپنڈی(پی این پی)راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے وکیل کی لاش ملی ہے،
پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت ثنا اللہ ستی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فارنزک ٹیموں کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق وکیل کی موت قتل ہے یا طبعی اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کے بعد وکلاکی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں جمع ہو ئی۔
PNP
Comments are closed.