
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائیز دی پنڈیز نے کرکٹر محمد رضوان سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی۔
دی پنڈیز نے محمد رضوان اور این سی سی آئی اے کے معاملے پر مالک احسان طاہر سے منسوب بیانات کو من گھڑت قرار دے دیا۔
فرنچائیز کے مطابق مالک احسان طاہر نے محمد رضوان اور این سی سی آئی اے کے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
دی پنڈیز نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ مالک احسان طاہر سے منسوب شائع کیے گئے بیانات ان کے نہیں بلکہ مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔
فرنچائیز نے متعلقہ میڈیا ادارے سے منسوب بیان فوری واپس لینے اور واضح تصحیح جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
دی پنڈیز نے متعلقہ میڈیا ادارے سے عوامی طور پر معذرت کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
فرنچائیز نے مزید بتایا کہ احسان طاہر سے منسوب بیانات کی غیر مجاز اشاعت اور نسبت کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ احسان طاہر اور دی پنڈیز کے مفادات اور ساکھ کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.