by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اب شوروم پر کھڑی گاڑی پر 6 ماہ تک جرمانہ نہیں ہوگا سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور

کراچی (پی این پی) سندھ اسمبلی میں صوبائی موٹروہیکل آرڈیننس ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق وزیر قانون سندھ ضیا الحسن لنجار نے بل ایوان میں پیش کیا جبکہ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ یہ ترمیم کار ڈیلرز کے بارے میں ہے۔

مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ جو گاڑی ایک ماہ میں رجسٹرڈ نہیں تھی ان پر جرمانہ لگتا تھا لیکن اب شوروم پر کھڑی گاڑی پر 6 ماہ تک جرمانہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی روڈ پر آنے کے ساتھ جرمانہ لگ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترمیم کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، 12 رکنی کمیٹی بل پر بحث کرنے کے بعد ایک ہفتے میں پیش کرے گی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.