آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1,199 ڈالر ہے جبکہ پرو میکس 1,299 ڈالر سے شروع ہوتا ہے
ایپل نے اپنے سرپرائز اینڈ شائن ایونٹ میں نئے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس متعارف کروا دیے ہیں، اس مرتبہ قیمتیں گزشتہ سال سے کچھ زیادہ رکھی گئی ہیں تاہم بیٹری پرفارمنس میں واضح تبدیلی لائی گئی ہے۔ آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1,199 ڈالر ہے جبکہ پرو میکس 1,299 ڈالر سے شروع ہوتا ہے، دونوں 256 جی بی بیس اسٹوریج کے ساتھ ہیں، یہ پچھلے سال کے آئی فون 17 پرو یعنی 1,099 ڈالر اور پرو میکس یعنی 1,199 ڈالر سے 100 ڈالر زیادہ ہے۔
دونوں ماڈلز میں پہلی بار 2 ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے، پری آرڈر 12 ستمبر سے شروع ہوں گے اور فونز 18 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔ ایپل کے ہارڈ ویئر انجینئرنگ کے نائب صدر رچ ڈنہ نے بتایا کہ آئی فون 18 پرو 15 منٹ میں 50 فیصد چارج ہو سکتا ہے اور صرف 5 منٹ کی چارجنگ سے تقریباً 6 گھنٹے ویڈیو پلے بیک فراہم کر سکتا ہے، آئی فون 18 پرو اپنے چھوٹے سائز کے باوجود پچھلے آئی فون 17 پرو میکس جتنی بیٹری لائف رکھتا ہے۔
ایپل کے مطابق عام استعمال میں 18 پرو تقریباً 24 گھنٹے اور 18 پرو میکس تقریباً 30 گھنٹے تک چل سکتا ہے، ویڈیو پلے بیک میں پرو ماڈل تقریباً 36 گھنٹے جبکہ پرو میکس ریکارڈ 45 گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے۔ اس میں نئی A20 پرو یعنی 2 نینو میٹر پروسیس چپ استعمال کی گئی ہے، جو بہتر کارکردگی اور تھرمل مینجمنٹ فراہم کرتی ہے۔ اس میں 48 میگا پکسل مین فیوژن کیمرہ ویری ایبل اپرچر کے ساتھ موجود ہے جو سالوں میں سب سے بڑی کیمرہ اپ گریڈ ہے۔ یہ موبائل فون بلیک، سلور، گلیشیئر اور نئے برگنڈی رنگ میں دستیاب ہوگا۔
PNP
Comments are closed.