پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 177 رنز سے شکست دے دی۔
گرین شرٹس کی انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 332 رنز بنائے، عثمان خان 151 اور کپتان فرحان یوسف نے 115 رنز کی باری کھیلی۔
فرحان یوسف اور عثمان خان کے درمیان تیسری وکٹ کےلیے ریکارڈ 268 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان کو 4 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔
میچ میں انڈر 19 ٹیم کے محمد صیام نے 39 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
PNP
Comments are closed.