وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران جنگ ختم ہو جائے گی،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی۔
ٹیکساس روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب مزید جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں رہا، اس لیے ان کے خیال میں انتخابات کے فوراً بعد جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔
امریکی صدر نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایسے سیاسی عناصر اقتدار میں آئیں جو ایران کے خلاف نرم رویہ اختیار کریں۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کی بنیادی ترجیح جوہری ہتھیار حاصل کرنا ہے اور اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوگیا تو اس سے پوری دنیا کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے فی الحال کوشش نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں وہ ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتے تھے، تاہم حالات اب اس مرحلے سے بہت آگے بڑھ چکے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ مستقبل میں مذاکرات کا امکان موجود ہے، لیکن اس وقت امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے کوئی عملی کوشش نہیں کر رہا۔
PNP
Comments are closed.