کراچی: ایم کیو ایم کے کئی اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، علی خورشیدی
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سمیت کئی اراکین کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
علی خورشیدی نے کہا کہ مجھ سے ابھی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی، اراکین اسمبلی سے گزشتہ شام سے سیکیورٹی واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوا۔
PNP
Comments are closed.