پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتانوں کو اہم ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور کرکٹر یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور ساتھ ہی قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔
محمد حفیظ کو پی سی بی کا ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کو قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی ذمے داری دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
سرفراز احمد پاکستان شاہین ٹیم کے ساتھ اپنی ذمے داریاں بدستور جاری رکھیں گے۔
PNP
Comments are closed.