ایک سال میں ملک میں بڑی سرمایہ کاری آئےگی، چینی کمپنیوں سے اربوں ڈالر کے ایم اویوز طے پاگئے: وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال
کراچی (پی این پی) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایک سال میں ملک میں بڑی سرمایہ کاری آئےگی، چینی کمپنیوں سے اربوں ڈالر کے ایم اویوز طے پاگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صحت کےشعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لا رہے ہیں صحت کے شعبےکی ڈیجیٹلائزیشن پر عمل پیرا ہیں ڈیجیٹلائزیشن سےنظام میں شفافیت آئےگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ویکسین کی تیاری کی جانب جا رہا ہے پاکستان کی پہلی ویکسین پالیسی بنالی ہے شہریوں کو بیماریوں سے بچانا ہماری ترجیح ہے۔
PNP
Comments are closed.