by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار

کراچی(پی این پی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس 698 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
 



PNP

Comments are closed.