by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ،عہدیدارکا دعویٰ

صنعا: حوثی تحریک نے یمن کے پورے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یہ بات بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے ایک نامعلوم فوجی عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتائی ہے۔

عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ مغربی ساحل پر جو کچھ بھی ہمارے کنٹرول میں تھا، وہ سب ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

فوجی عہدیدار کے مطابق حوثیوں نے آبنائے باب المندب میں واقع دو مزید جزائر پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

یہ دعویٰ ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حوثی گروپ نے عالمی جہاز رانی کے لیے اہم آبی گزرگاہ میں واقع پیریم جزیرے کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔

PNP

Comments are closed.