امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلاباز انیل مینن نے خلائی اسٹیشن سے ستاروں کی حرکت کے خوبصورت نشانات پر مشتمل ایک دلکش منظر شیئر کیا ہے۔
خلاباز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں آسمان پر ستارے لمبی روشن لکیروں کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں، جبکہ سبز اور سنہری رنگوں کی روشنی اس منظر کو مزید حسین بنا رہی ہے۔
یہ رنگ قطبی روشنیوں یعنی ارورا سے متعلق ہیں، جو زمین کے قطبی علاقوں کے قریب فضا میں پیدا ہونے والا ایک قدرتی اور دلکش مظہر ہے۔
انیل مینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس منظر کو خلائی اسٹیشن سے ’’ہیپی اسٹار ٹریلز‘‘ کا لمحہ قرار دیا۔
انہوں نے خلائی مناظر میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو مزید ایسے دلکش نظاروں کے لیے جڑے رہنے کا مشورہ بھی دیا۔
ناسا کے خلاباز کے مطابق جیسیکا میئر بھی ’’آئی آف دی ڈریگن‘‘ کے مقام سے کچھ شاندار مناظر ریکارڈ کرنے پر کام کررہی ہیں۔
خلائی اسٹیشن سے ریکارڈ کیا گیا یہ منظر ستاروں کی بظاہر حرکت اور قطبی روشنیوں کے حسین امتزاج کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کررہا ہے۔
PNP
Comments are closed.