by Rao Imran Suleman
Rao Nama

25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

کراچی(پی این پی)قومی بچت نے 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی 10 ستمبر2026 کو کوئٹہ میں ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیئے۔

قرعہ اندازی کے مطابق دو بانڈ ہولڈرز نے پہلا انعام حاصل کیا ہے جس کی مالیت 3 کروڑ روپے فی انعام ہے۔قومی بچت کے مطابق پہلے انعام کے حقدار قرار پانے والے پرائز بانڈ نمبرز 151975اور 154149 ہیں۔ دونوں کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 3،3 کروڑ روپے کا پہلا انعام دیا جائے گا۔

 جیتنے والے خوش نصیب
اسی طرح قرعہ اندازی میں 5 بانڈ ہولڈرز نے دوسرا انعام بھی حاصل کیا ہے۔ دوسرے انعام کی مالیت ایک کروڑ روپے فی انعام مقرر ہے۔دوسرے انعام کے لیے کامیاب قرار پانے والے پرائز بانڈ نمبرز322522، 428227، 501842، 579060 اور 647138ہیں۔

قومی بچت کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پانچوں کامیاب بانڈ ہولڈرز کو ایک ایک کروڑ روپے کا دوسرا انعام ملے گا۔

قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر 700 بانڈ ہولڈرز نے تیسرا انعام بھی جیتا ہے۔ تیسرے انعام کی مالیت 3 لاکھ روپے فی انعام ہے۔

قومی بچت  کی جانب سے تیسرے انعام کے تمام 700 کامیاب بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

انعامی رقم پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق
پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے بانڈ ہولڈرز کو ملنے والی انعامی رقم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے قوانین کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔

ایف بی آر کے ضوابط کے مطابق ٹیکس فائلرز کے لیے انعامی رقم سے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی، جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
 



PNP

Comments are closed.