by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں موٹر سائیکل لائسنس کیلئے 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم

سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کے لیے 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ 

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر کے مطابق کالجوں اور جامعات کے طلبا ایک دن میں موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرسکیں گے۔ 

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق یہ خصوصی سہولت یکم تا 30 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ 

سی ٹی او کائنات اظہر کے مطابق نوجوانوں کو بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانا ہے۔



PNP

Comments are closed.