کراچی(پی این پی)حکومت نے ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
فوکل پرسن کے مطابق عمرہ زائرین اب 25 ستمبر تک بغیر ویکسینیشن کے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔بارڈر ہیلتھ سروس کے مطابق نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ میں 25ستمبرصبح 10 بجے تک کی توسیع کر دی گئی ہے اور ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع بارڈر ہیلتھ سروس نے کہاکہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ کے اقدامات نہیں کیے تھے، ویکسینیشن کیلئے پی اے اے سے جناح ٹرمینل پر3کمرے دینے کا کہا گیا تھا، عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کیلئے نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم کراچی ائیر پورٹ پر ہزاروں مسافروں کے لیے صرف ایک ویکسنیشن سینٹر بنایا گیا۔
یاد رہے کہ ویکسینیشن کارڈ کا نفاذ چودہ ستمبر کی رات 12 بجے سے ہونا ہے تھا، اس حوالے سے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے بین الاقوامی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کی شرط پر مرحلہ وارعمل کیا جائے۔
PNP
Comments are closed.