by Rao Imran Suleman
Rao Nama

’’پنکی‘‘ کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی این پی)سٹی کورٹ میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی بریت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پراسیکیوشن نے ملزمہ کی بریت کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔

 پراسیکیوشن کے مطابق انمول عرف پنکی کی بریت سمجھ سے بالاتر ہے، نہ ملزمہ پر فردِ جرم عائد ہوئی اور نہ ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق   پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ نقول ملنے کے بعد عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے منشیات کے 3 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کردیا تھا۔



PNP

Comments are closed.