نیویارک میں ایران کے خلاف کروڑوں ڈالر کا مقدمہ دائر
امریکا میں ایرانی تیل کی مبینہ غیر قانونی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی ضبط کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق نیویارک کے جنوبی ضلع کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ کرپٹو اثاثوں کو ضبط کیا جائے۔ امریکی دعوے کے مطابق یہ رقم ایران کی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب سے منسلک پابندیوں کی زد میں موجود خام تیل اور تیل کی مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہوئی۔
امریکی معاون پراسیکیوٹر شان ایس بکلی اور ایف بی آئی کے نیویارک فیلڈ آفس کے ایڈمنسٹریٹر جیمز سی بارناکل جونیئر نے کرپٹو اثاثوں کی ضبطی کے لیے عدالتی کارروائی کا اعلان کیا۔
شان بکلی نے الزام عائد کیا کہ ایرانی حکومت اپنی فوجی سرگرمیوں کی مالی ضروریات پوری کرنے اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر علاقوں میں اپنی سرگرمیوں کے لیے پابندیوں والے خام تیل کی مبینہ بلیک مارکیٹ فروخت پر انحصار کرتی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ایران نے چین اور دیگر مقامات پر موجود کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس کے ذریعے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی ایک ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی مبینہ غیر قانونی رقم کو سفید کرنے کی کوشش بھی کی۔
امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ مالی وسائل ایران کی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیے جانے تھے۔ ے مقدمہ
PNP
Comments are closed.