کراچی( پی این پی ) شہر قائد میں شہری پر کرین سے الٹا لٹکا کر تشدد، 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیر آباد پولیس نے شہری کو کرین سے الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس کے مطابق منگھوپیر روڈ پر شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے 4 ملزمان کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ 2 روز قبل فیکٹری سے چوری کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کر اسے غیر قانونی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حضرت علی، شیر محمد، نصیب زادہ اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
PNP
Comments are closed.