by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بیلا حدید کے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کی شناخت سامنے آگئی

سپر ماڈل بیلا حدید کے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کی شناخت سامنے آگئی ہے۔

ڈیلی میل کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 29 سالہ بیلا حدید حالیہ دنوں اٹلی کے شہر میلان میں کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے پراجیکٹ منیجر نیتھن لیسی کے ساتھ دیکھی گئیں جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔

ایک ذرائع نے ڈیلی میل کو بتایا ہے کہ بیلا حدید اور نیتھن لیسی ابھی صرف ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ تعلق ابھی سنجیدہ نوعیت کا نہیں۔

فروری میں دونوں کو میلان کے ایک ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ نکلتے اور بیلا حدید کو متعدد بار نیتھن لیسی کے آبائی علاقے کولوراڈو میں بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ بیلا حدید کا گزشتہ تعلق کاؤ بوائے اڈان بنیولوس سے تھا، جو رواں سال جنوری میں ختم ہوگیا تھا۔ اس بریک اپ نے بیلا کو جذباتی طور پر خاصا متاثر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ کسی نئے رشتے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔



PNP

Comments are closed.